اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

انتخابات کے بعد پہلی بار پیٹرول ڈیزل سستا - انتخابات کے بعد پہلی بار پٹرول ڈیزل سستا

گزشتہ 19مئی کو عام انتخابات کے لیے ووٹنگ ختم ہونے کے بعد ایندھنوں کی قیمتوں میں پہلی بار کمی واقع ہوئی۔

انتخابات کے بعد پہلی بار پٹرول ڈیزل سستا

By

Published : May 30, 2019, 2:35 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں آج چھ پیسے کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔

ملک کی سب سے بڑی تیل مارکٹنگ کمپنی 'انڈین آئل کارپوریشن' سے موصول اطلاع کے مطابق، قومی دارالحکومت میں آج پٹرول چھ پیسے سستا ہوا ہے۔

قیمتوں میں گراوٹ کے بعد پٹرول 71.80روپے فی لیٹر فروخت ہوا، جبکہ ڈیزل بھی چھ پیسے کی کمی کے بعد 66.63 روپے فی لیٹر پر فروخ ہوا۔

بنگال کے دارالحکومت کولکاتہ، مہاراشٹر کے صنعتی شہر ممبئی اور تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں بھی پٹرول چھ پیسے سستا ہوکر تقریباً 73.86روپے، 77.41 روپے اور 74.53 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔

ڈیزل کولکاتہ اور چنئی میں چھ پیسے کی کمی کے ساتھ تقریباً 68.39 روپے اور 69.82 روپے فی لیٹر رہ گیا، جبکہ چنئی میں اس کی قیمت سات پیسے گھٹ کر 70.43روپے فی لیٹر پر آگئی۔

واضح رہے کہ تیل مارکیٹنگ کمپنیاں روزانہ ہی پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہیں، اور روزانہ صبح چھ بجے سے نئی شرح نافذ ہوتی ہیں۔

خیال رہے کہ قیمتیں طے کرتے وقت بین الاقوامی بازار میں پٹرول ڈیزل کی قیمت اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی زر مبادلہ کی شرح کو توجہ میں رکھا جاتا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details