اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

صحافیوں کو ملازمت سے برخواست کرنے کے خلاف عرضی - Petition filed in Supreme Court against release of journalists

ایسا لگتا ہے کہ ملک میں پھیلی مہلک وبا کورونا وائرس اب صحافیوں کی ملازمت کو اپنا نشانہ بنائے گی، شاید اسی لیے صحافیوں کو ملازمت سے برخواست کرنے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔

Breaking News

By

Published : Apr 16, 2020, 11:49 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے بہانے صحافیوں کو زبردستی چھٹی پر بھیجنے، تنخواہ کاٹنے اور نوکری سے نکالے جانے کے مبینہ واقعات کے خلاف جمعرات کو سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی۔

صحافیوں کی چھٹنی کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

تین تنظیموں نیشنل الائنس آف جرنلسٹس، دہلی یونین آف جرنلسٹس اور برہن ممبئی یونین آف جرنلسٹس نے عدالت میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کرکے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی درخواست کی ہے۔

مشترکہ طور پر دائر اس عرضی میں میڈیا تنظیموں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے بہانے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو زبردستی چھٹی پر بھیجنے، تنخواہ کاٹنے اور نوکری سے نکالے جانے کا فیصلہ غیر مناسب اور غیر قانونی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details