اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'ترنمول کانگریس سے عوام پریشان' - غیرجمہوری

بی جے پی کے سرکردہ رہنما کیلاش وجے ورگیہ نے کہاکہ بنگال میں لوگ ترنمول کانگریس کے غیرجمہوری طریقہ کارسے پریشان ہو کر بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں۔

لوگ ترنمول کانگریس کے غیرجمہوری طریقہ کار سے پریشان

By

Published : May 29, 2019, 4:23 PM IST


لوگ ٹی ایم سی کارکنان کی ہنگامہ آرائی سے پریشان ہوچکے ہیں۔اگربنگال میں یہی ووٹنگ ٹرینڈ برقراررہاتو اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بی جے پی کولکاتا بلدیاتی انتخاب اور2021 میں ہونے والے اسمبلی الیکشن میں جیت درج کرے گی۔

انتخابات میں ووٹنگ ٹرینڈ یہ بتاتے ہیں کہ بی جے پی نے جنوبی کولکاتا کے 24 اورشمالی کولکاتا کے26 وارڈ وں میں سبقت بنالی ہے۔اس میں میئرفرہاد حکیم کا وارڈ نمبر82 بھی شامل ہے۔

ووٹنگ پیٹرن یہ بھی بتاتے ہیں کہ بی جے پی نےممتا بنرجی کے وارڈ نمبرمیں بھی 490 ووٹوں کی سبقت بنالی تھی۔ایسے میں ترنمول کانگریس کی سربراہ کی مشکلوں میں اضافہ آنے والے دنوں میں ہونا طے ہے۔

دراصل لوک سبھا الیکشن میں ٹی ایم سی کی خراب کارکردگی کے بعد ممتا بنرجی کےکونسلر، ان کے اراکین اسمبلی کوبھی اب دیدی کے طلسم اوران کے جادو پربھروسہ نہیں ہے۔ مودی کے40 اراکین والی بات سچ ہوگئی توبنگال میں ممتا بنرجی کی پہاڑجیسی مضبوط شبیہ راکھ میں تبدیل ہوجائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details