اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

تیجسوی یادو کے غائب ہونے پرقیاس آرائیاں تیز - rjd

راشٹریہ جنتا دل کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر رگھوونش پرساد سنگھ نے بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو کے غائب ہونے سے بڑھتی قیاس آرائیوں پر بڑا بیان دیا ہے۔

تیجسوی یادو

By

Published : Jun 20, 2019, 10:24 AM IST

رگھو ونش سنگھ نے کہا ہے کہ ' انھیں اس بات کی اطلاع نہیں ہے کہ تیجسوی یادو آج کل کہاں ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ ورلڈ کپ دیکھنے گئے ہوں۔

بہار کے مظفرپور میں 100 سے زیادہ بچوں کی موت کے بعد بھی تیجسوی یادو کی جانب سے اب تک کوئی بیان نہیں آیا ہے۔ اس کے بعد سے تیجسوی یادو پر کئی سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ اتنا بڑا سانحہ ہونے کے بعد بھی وہ کہاں ہیں۔

واضح رہے کہ تیجسوی یادو 2 جون کو ان کی ہی پارٹی کی جانب سے منعقدہ افطار پارٹی میں موجود نہیں تھے اور نہ ہی وہ لالو پرساد یادو کی سالگرہ کی تقریب میں موجود تھے۔

حالانکہ تیجسوی یادو نے سوشل میڈیا سے لالو پرساد یادو کو مبارک باد دی تھیں لیکن مظفرپور معاملے میں انھوں نے اب تک سوشل میدیا پر بھی کسی طرح کا بیان نہیں دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details