اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے عام زندگی مفلوج - بنیادی سہولیات سے محروم

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کا مسنہ فتح پور قصبہ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ یہاں عام زندگی بے حد مشکل ہے۔

سڑک پر پانی سے علاقے کے لوگوں کی عام زندگی مفلوج

By

Published : Jul 3, 2019, 11:47 PM IST

پانی جمع ہونے کی وجہ سے سڑکوں کی حالت خستہ ہے۔ لوگوں کو آنے جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

یہ کوئی تالاب نہیں بلکہ ایک سڑک ہے۔ ضلع مئو کا مسنہ فتح پور قصبہ بظاہر پانی سے گھرا ہوا نظر آتا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ قصبے سے گزرنے والی سڑک ہے۔ برسوں سے اس قصبے کے باشندے اسی سڑک پر چوٹ کھاتے ہوئے گزر رہے ہیں۔ ان میں بچے، بوڑھے اور جوان سب شامل ہیں۔ اکثر سڑکوں کا پانی گھروں میں داخل ہورہا ہے۔

سڑک پر پانی سے علاقے کے لوگوں کی عام زندگی مفلوج

اس قصبے کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے پہلے اس تالاب نما سڑک سے نمٹنا ہوتا ہے۔ اکثر اسکول یا مدرسہ جاتے ہوئے بچے اس میں چوٹ کھاجاتے ہیں۔ قصبہ کے باشندوں کو مسجد تک پہنچنے میں بھی کافی جدوجہد کرنی ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details