اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

لوگوں کو بے ایمان رہنماؤں سے کوئی امید نہیں: فرحاد حکیم - بے ایمان

مغربی بنگال کے شہری ترقیات کے وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بے ایمان اوربدعنوان رہنما ہی پارٹی چھوڑ کرجارہے ہیں۔ لوگوں کوان سے کوئی امید نہیں ہے۔

لوگوں کو بے ایمان رہنماوں سے کوئی امید نہیں

By

Published : Jun 17, 2019, 6:19 PM IST

انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی سنیل سنگھ کے پارٹی چھوڑ کرجانے سے کوئی ترنمول کانگریس کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

لوگوں کو بے ایمان رہنماوں سے کوئی امید نہیں

نوپاڑہ اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے سنیل سنگھ چند دنوں قبل مجھ سے ملنے آئے تھے۔ملاقات کے دوران انہوں نے پارٹی نہ چھوڑنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اس کے باوجود اگر وہ پارٹی چھوڑ کر چلے گیے تھے اس میں ہماری غلطی کیا ہے۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر نے کہاکہ ملک میں جمہوریت ہے۔ کوئی کہیں بھی جا سکتا ہے۔ایک ایم ایل اے کے جانے سے ترنمول کانگریس کو فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہاکہ سنیل سنگھ ترنمول کانگریس کے ٹکٹ سے انتخاب جیتا تھا اور پارٹی کو نہیں بلکہ ووٹرز کے ساتھ دھوکہ بازی کر رہے ہیں۔

فرہاد حکیم کے مطابق شمالی24 پرگنہ کے بارکپور پارلیمانی حلقے میں ارجن سنگھ کی غنڈہ گردی ہورہی ہے۔ رکن پارلیمنٹ بننے کے بعد ارجن سنگھ اپنے غنڈوں کی بد ولت ترنمول کانگریس کو بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے مجبور کر رہے ہیں۔

یکے بعددیگر میونسپلٹی گنوانے کے سوال ریاستی وزیرنے کہاکہ بی جے پی غنڈوں کی مدد سے میونسپلٹیوں پر قبضہ کر رہے ہیں۔اگر آج انتخابات کرایا جائے تو تمام جگہوں سے بی جے پی کا صفایا ہو جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details