اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بجلی کی عدم دستیابی کے سبب عوام پریشان - PEOPLE BLOK HANDWARA KULANGAM

ضلع کپواڑہ کے ہندوارہ قصبے میں برری پورہ کی بجلی لائین ہندوارہ ٹاون سے کاٹ کر عشپورہ پورہ لائین سے جوڑا گیا جس سے بری پورہ اکثر بجلی سے محروم ہو رہا ہے۔

بجلی کی عدم دستیابی کے سبب عوام پریشان

By

Published : May 3, 2019, 8:07 PM IST

اس ناانصافی کے خلاف برری پورہ کے لوگوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کولنگام ہندوارہ شاہراہ پر محکمہ بجلی کے خلاف ذبردست احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران ٹریفک کی نقل حمل گھنٹوں تک متاثر ہوئی ۔

بجلی کی عدم دستیابی کے سبب عوام پریشان

اسی کے دوران جام میں پھسا نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر چودھری محمد رمضان بھی درماندہ ہوکر رہ گیے۔

پولیس کی ایک ٹیم جائے واقع پر پہنچ گئی اور احتجاجیوں کو یقین دلایا کہ اگلے دو دن کے اندر اندر آپ کی لائین پھر سے ٹاون کے ساتھ جوڑ دی جائے گی۔

اس سلسلے میں جب نمائندے نے بجلی کے ایگزن سے بات کی تو انہوں کہا کہ اسٹیشن کا ٹرانسفارمر ایک ہفتے پہلے خراب ہوا تھا جس کی وجہ سے بجلی سپلائی میں خلل پڑ گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details