کرناٹک کے ضلع یادگیر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اندومتی پاٹل نے کہا کہ کووڈ ویکسین کی قلت کا لوگوں کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگ کووڈ ویکسین کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ یہ بے چینی اس بات کو ظاہر کر رہی ہے کہ لوگوں میں ویکسین کے تعلق سے کافی حد تک شعور بیدار ہوا ہے۔
'لوگ ویکسین کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں' - اندومتی پاٹل
یادگیر ضلع محکمہ کی صحت افسر ڈاکٹر اندومتی پاٹل نے کہا کہ کووڈ ویکسین موصول ہوتے ہی نہ صرف 18 تا 44 سال کی عمر کے لوگوں کو بلکہ 45 سے زائد عمر کے لوگوں کو کووڈ ویکسین لگائی جائے گی۔
'لوگ ویگسین کابےصبری سےانتظارکررہےہیں'
یادگیر ضلع محکمہ کی صحت افسر ڈاکٹر اندومتی پاٹل نے مزید کہا کہ کووڈ ویکسین کے موصول ہوتے ہی نہ صرف 18تا 44 سال کی عمر کے لوگوں کو بلکہ 45 سے زائد عمر کے لوگوں کو کووڈ ویکسین لگائی جائے گی۔
اندومتی پاٹل نے کہا جو لوگ ویکسین کا پہلاڈوز لینے کے خواہاں ہیں، انہیں اور جو دوسرا کووڈ ویکسین ڈوز لینے والے ہیں انہیں بھی ویکسین لگائی جائے گی۔ شہر کے قدیم سرکاری ہسپتال اور بیڑی ورکرز ہسپتال میں ویکسین کا انتظام کیا گیا ہے۔