اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بجلی گُل، عوام پریشان

جموں خطے کے تالاب تلو میں ینگ پینتھرز کے کارکنان نے آج محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام پریشان

By

Published : Jun 15, 2019, 1:17 PM IST

مظاہرین کا کہنا ہے علاقے میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام بے حد پریشان ہیں۔

بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام پریشان

مظاہرے میں ینگ پینتھرز کے ریاستی نائب صدر پرتاپ سنگھ جموال جموں ویسٹ کے نائب صدر کپل دیو مہرہ بھی شامل تھے۔

مظاہرین محکمہ بجلی کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی بھی کر رہے تھے۔

اس موقعہ پر پرتاپ سنگھ جموال نے کہا کہ ریوینیو کمپلیکس کے بال مقابل تقریباً24 گھر ہیں جنھیں بجلی کنکشن نہیں دیا گیا ہے،حالانکہ مقامی لوگوں نے رقم اکٹھا کر کے بجلی کے کھمبے ودیگر ایکومپمینٹس لگائے ہیں۔

پرتاپ نے اس علاقہ کے لیے فوری بجلی کنکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ متعدد سکیموں کی باتیں کرتا ہے لیکن حقیقت میں محکمہ لوگوں کو24 گھنٹے بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو وہ سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور ہو جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details