اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'جادوگری کا کھیل جانتی ہے کانگریس'

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں بی جے پی کے صوبے کے صدر راکیش سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کی۔

جادوگری کا کھیل جانتی ہے کانگریس

By

Published : May 9, 2019, 5:57 AM IST

اندور میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے صوبے کے صدر راکیش سنگھ نے کہا کہ کانگریس بوکھلا گئی ہے کیونکہ کسانوں کا 48 ہزار کروڑ کا قرض ہے اور کانگریس نے قرض معافی کے لئے 13 سو کروڑ منظور کیے ہیں، تو پھر یہ کیسے ہوا کہ 48 ہزار کروڑ کا قرض 13 سو کروڑ میں معاف ہو گیا، یہ جادو صرف کانگریس ہی کر سکتی ہے۔

جادوگری کا کھیل جانتی ہے کانگریس:راکیش سنگھ
کانگریس صوبے کے تمام کسانوں کا قرض معاف کرنے کا دعوی کر رہی ہے، پھر کیسے کسانوں کو بینکوں کے نوٹس مل رہے ہیں۔

واضح رہے کچھ دن قبل کانگریس کے رہنما کاغذ لے کر سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کے گھر پہنچے تھے اور کہا تھا یہ رہے کسانوں کے قرض معافی کے نام اور پتے۔

سنگھ نے کہا کانگریس کی بوکھلاہٹ سے یقینا بھارتیہ جنتا پارٹی پھر سے حکومت بنانے جارہی ہے اور مدھیہ پردیش میں بھارتی جنتا پارٹی 26 سے زیادہ سیٹیں جیتے گی۔ جن کسانوں کو کانگریس نے دھوکا دیا ہے اس بار وہ کسان کانگریس کو سبق ضرور سکھائیں گے۔

راکیش سنگھ نے کہا کہ میں راہل گاندھی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کے رہنما جس زعفرانی دہشت گردی کا خوف ملک اور مدھیہ پردیش کی عوام کو دکھا رہے تھے آج انتخاب آتے ہی وہ رہنما بھگوا دھاریوں کے قدموں میں نظر آرہے ہیں۔

راکیش سنگھ نے کہا کہ میں کانگریس سے سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ کسانوں کے 48 ہزار کروڑ کا قرض وہ 13 سو کروڑ میں کیسے معاف کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details