ممتابنرجی نے کہاکہ پارٹی کمزور نہیں ہوئی ہے۔ہمیں لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔15سے20 کونسلروں کے چھوڑ کر چلے جانے سے پارٹی کوکوئی نقصان نہیں ہوگا۔ہمیں چور اور بدعنوان ایم ایل اے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
نذرال منچ میں ترنمول کانگریس کے کارکنان کو خطاب کر تے ہوئے کہاکہ 90 کی دہائی میں جب ترنمول کانگریس کی بنیاد پڑی تھی تواس وقت کسی نے سوچا بھی نہیں تھاکہ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت بنے گی۔
برسوں کی جدوجہد کے بعد ترنمول کانگریس نے 35 سالہ بائیں محاذ کی حکومت کو اکھاڑ پھینکا تھا۔چند افراد نے اپنے فائدے کے لیے پارٹی کو استعمال کیا۔
انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس ایک کنبہ کی جماعت نہیں ہے۔ترنمول کانگریس عوامی پارٹی ہے اس میں کسی کوبھی ٹکٹ دیا جا سکتا ہے۔
کونسلروں کو خطاب کر تے ہوئے کہاکہ چور اور بدعنوان رہنما خودبخود پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ان لوگوں سے پارٹی کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی بڑا نقصان ہورہا تھا۔
انہوں نے کہاکہ میں پارٹی میں بے ایمان اور چوررہنماوں کودیکھنا نہیں چاہتی ہوں۔جولوگ چور اور بدعنوان رہنماوں کی حمایت کرتے ہےہیں وہ ابھی اس وقت پارٹی چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔
ترنمول کانگریس کی سپریمو کے مطابق میں پارٹی میں جس کو رہنا ہے وہ ایمانداری سے کام کرے ورنہ پارٹی چھوڑ کربھاگ جائیں۔