اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پرشورام شوبھا یاترا کا اہتمام - ریاست جموں کشمیر  میں پرشو رام جینتی کے موقع پر شوبھا یاترا کا اہتمام کیا گیا ۔

ریاست جموں کشمیر  میں پرشو رام جینتی کے موقع پر شوبھا یاترا کا اہتمام کیا گیا۔

پرشورام شوبھا یاترا کا اہتمام

By

Published : May 7, 2019, 8:53 AM IST

جموں کے پریڈ گرائونڈ میں پرشو رام جینتی منعقد کی گئی۔
اس موقع پر کئی جھانکیاں جسے گاڑیوں اور ٹرالیوں پر سجاکر یاترا کے دوران پیش کیا گیا۔

پرشورام شوبھا یاترا کا اہتمام
شوبھا یاترا موتی بازار، پکا ڈنگہ، چوک چبوترہ،پنج تیرتھی ،دربار گڑھ،جین بازار ،لنک روڈ،پرانی منڈی، سٹی چوک، کنک منڈی، راجندر بازار ویر ماگ، رگھو ناتھ بازار اور شالا مار روڈ سے گزرتے ہوئے پریڈ گرائونڈ پر ختم ہوئی۔ یاترا نکالنے سے قبل پرشو رام کی پوجا کی گئی جسمیں تمام نے شرکت کی۔اس یاترا میں خواتین اور بچوں کی کافی تعداد دیکھی گئی۔اس موقع پر حاضرین پرشو رام کی تعریف میں نعرے بلند کرہے تھے۔کچھ لوگ جھانکیوں میں بیٹھ کر بھجن گا رہے تھے۔سنت ہری چتنیا پوری جی اپنے پیرو کاروں کے ہمراہ شوبھا یاترا میں شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details