اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

جیمس مارپے پاپوا نیو گنی کے نئے وزیراعظم - وزیراعظم

پاپوا نیو گنی کے سابق وزیر خزانہ جیمس مارپے کو پارلیمنٹ نے جمعرات کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کرلیا۔

جیمس مارپے پاپوا نیو گنی کے نئے وزیراعظم

By

Published : May 30, 2019, 2:27 PM IST

پاپوا نیو گنی کے سابق وزیر خزانہ جیمس مارپے کو پارلیمنٹ نے جمعرات کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کرلیا۔

سات برسوں تک اقتدار میں رہنے کے بعد سابق وزیراعظم پیٹر او نیل کے ایوان میں اکثریت کھودینے اور کئی ہفتوں کی سیاسی اتھل پتھل کے بعد پارلیمنٹ میں ہوئی ووٹنگ کے بعد مسٹر مارپے کو آج وزیراعظم منتخب کیا گیا ہے۔

اسپیکر جاب پومٹ نے پارلیمنٹ میں ہوئی ووٹنگ کے بعد اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا، ' معزز اراکین میں ٹاری پوری جیمس مارپے کے وزیراعظم کے طورپر منتخب ہونے کا اعلان کرتا ہوں ۔ایوان میں ان کی حمایت میں 101ووٹ پڑے، جبکہ ان کے خلاف آٹھ اراکین نے ووٹنگ کی۔'

اس کے بعد اسپیکر نے پارلیمنٹ کو ملتوی کردیا، تاکہ گورنر جنرل باب ڈاڈے مسٹر مارپے کو حلف دلا سکیں۔

اراکین نے مسٹر مارپے کو وزیراعظم منتخب کئے جانے پر مبارکباد دی۔

مسٹر مارپے نے جمعرات کی صبح فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ پاپوا نیو گنی کو دنیا کا سب سے امیر عیسائی ملک بنانے کا وعدہ کرتے ہیں۔ ' میں ذاتی اور کاروباری حقوق کو چھوڑ کر ملک کے مفاد کو سب سے اوپر رکھوں گا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details