لندن میں پاکستانی کرکٹ شائقین نے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے باہر 'فری بلوچستان' کے پوسٹرز پھاڑ دیے۔
پاکستانی کرکٹ شائقین نے 'بلوچستان کو آزادی دو' والے پوسٹرز پھاڑ دیے - جنوبی افریقہ
یہ پوسٹرز بلوچ کارکنوں نے لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے باہر چسپاں کیے تھے جہاں گزشتہ روز پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ورلڈ کپ 2019 کا میچ کھیلا گیا۔
پاکستانی کرکٹ شائقین نے 'فری بلوچستان' کے پوسٹرز پھاڑ دیے
واضح رہے کہ ولڈ بلوچ آرگنائزیش کی جانب سے فری بلوچستان مہم سوئزرلینڈ، لندن اور دیگر ملکوں میں جاری ہے۔ جس میں عمارتوں میں فری بلوچستان کے پوسٹرز اور بینرز چسپاں کیے جاتے ہے۔
گزشتہ روز عالمی کپ کے 30 ویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ میں خود کو برقرار رکھا ہے۔