پاکستان نے کہا ہے کہ اسی کے ساتھ ہی اس نے اب سبھی بھارتی قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق پاکستان نے جن ماہی گیروں اور بھارتی شہریوں کو رہا کیا ہے، وہ کراچی کی ملیر جیل میں بندتھے، ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی اور سعد ایدھی کی درخواست پر رہا کیے گئے بھارتی ماہی گیروں کو کینٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن لایاگیا، جہاں سے انھیں بس سے لاہور لے جایا گیا۔
خیال رہے کہ رہا کیے گئے بھارتی شہریوں کو پانچ ہزار روپے ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے دیے گئے اور انھیں خصوصی بس سے واگہہ سرحد بھیج جائے گا۔
واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان خیرسگالی کے پیغام کے طور پر پاکستان 360 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کرچکا ہے، ان میں اپریل کے دوران رہاکیے گئے 355 ماہی گیر اور پانچ بھارتی شہری شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جنوری میں دونوں ملکوں نے قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا تھا، جس کے مطابق بھارت کی جیلوں میں 347 پاکستانی قیدی بند تھے، جس میں سے 249 شہری اور 98 ماہی گیر شامل تھے۔