زرداری نے تین مقدمات میں ضمانت کی عرضی واپس لی - عرضی
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین مقدمات میں دائر عبوری ضمانت کی درخواست کو واپس لے لیا ہے۔
سابق صدر نے عدالت کو بدھ کے روز اس فیصلہ کی اطلاع دی۔ انہوں نے پارک لین کمپنی، بلٹ پروف گاڑی اور توشہ خانہ معاملات میں اپنی عرضیاں واپس لی ہیں۔ ان کی یہ عرضیاں جج عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کی بنچ کے سامنے تھی۔ بنچ کی اجازت ملنے پر زرداری نے عدالت کو درخواست واپس لینے کے بارے میں آگاہ کیا۔
دی ایکسپریس ٹربیون کے مطابق سابق صدر نے بنچ کے سامنے کہا کہ ان کے ساتھ فعال وکلاء کی ایک ٹیم ہے اور ان کی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے، لیکن ضمانت کی درخواست کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ قومی احتساب بیورو ان معاملات میں پھنسایاہے۔
انہوں نے عدالت میں کہا کہ پہلے بھی وہ سیاست زدہ معاملات میں جیل گئے اور آٹھ سال بعد بری ہو گئے۔ انہوں نے اپنے خلاف دائر مقدمات کے منطقی ہونے پر سوال اٹھایا اور کہا کہ ان کو ہراساں کرنے کی وجہ سب جانتے ہیں۔