اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

عمران خان نے پاکستانی ٹیم کو بھارت کے خلاف ایسا کرنے سے منع کر دیا - مہندر سنگھ دھونی

سرفراز خان کی قیادت والی پاکستانی ٹیم سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے انڈین فوجی یونٹ کے نشان والے گلوز پہننے کے جواب میں کچھ الگ کرنا چاہتی تھی۔

عمران خان

By

Published : Jun 9, 2019, 12:00 AM IST


پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم ہدایت دی ہے کہ عالمی کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے مقابلے میں پاکستانی ٹیم اپنے کھیل سے سروکار رکھیں۔

مہندر سنگھ دھونی کے دستانے پہننے کے معاملے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے مقابلے میں پاکستان دھونی کے دستانے پہننے کا جواب الگ طرح سے جشن مناکر دینا چاہتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک ذمہ دار کے مطابق، ' عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ ٹیم کھیل کو کھیل کی طرح دیکھے اور سیاسی رسہ کشی کا شکار نہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ کھیل کو سیاست سے پاک رکھا جائے۔ اور بھارت نے جو کیا ہے اسے نہ دہرایا جائے'۔

سرفراز خان کی قیادت والی پاکستانی ٹیم سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے انڈین فوجی یونٹ کے نشان والے گلوز پہننے کے جواب میں کچھ الگ طرح سے جشن منانا چاہتی تھی۔

حالانکہ آئی سی سی نے بی سی سی آئی کو ای میل کے ذریعے کہا ہے کہ دھونی اس علامت کے ساتھ دستانوں کو نہیں پہن سکتے۔ اور انہیں آگے ایسا کرنے سے باز آنے کو کہا ہے۔

آئی سی سی کے اصول و ضوابط کے مطابق کھلاڑی کمرشیئل، مذہبی اور فوجی نشانات جیسے لوگو کا استعمال نہیں کر سکتے۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں اس میں مذہبی یا کمرشیل جیسا کچھ بھی نہیں ہے۔'

اس سے قبل عمران خان کی کابینہ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چودھری نے بھارتی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں لایعنی بحث کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کے دوران عسکری نشان کا استعمال درست نہیں ہے اور کھیل کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details