اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'پاکستانی ہندوؤں کے لیے وی ایچ پی ملک گیر تحریک چلائے گی'

سخت گیر ہندو تنظیم وشو ہندو پریشد نے پاکستان سے بھارت آئے ہندو 'مہاجرین' کے حق کے لیے ملک گیر تحریک چلائے گی۔

وی ایچ پی جنرل سیکریٹری پرشانت ہڑتالکر

By

Published : Jun 28, 2019, 11:04 AM IST

Updated : Jun 28, 2019, 11:13 AM IST

وی ایچ پی اس تعلق سے ملک کے تمام اراکین سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں ایک میمورنڈم سونپے گی اور ان سے مطالبہ کرے گی کہ پاکستان سے بھارت نقل مکانی کرنے والے ہندوؤں کو بھارتی شہریت دی جائے۔

وی ایچ پی جنرل سیکریٹری پرشانت ہڑتالکر

وی ایچ پی جنرل سیکریٹری پرشانت ہڑتالکر نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ' آزادی کے وقت پاکستان میں ہندو اور اقلیتوں کی تعداد 16 فیصدی تھی لیکن اب یہ تعداد گھٹ کر 3 فیصد ہوگئی ہے'۔

وی ایچ پی نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ' پڑوسی ملک میں ہندو محفوظ نہیں ہے وہاں ان کو پریشان کیا جارہا ہے ایسے میں بھارتی حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ وہاں سے آئے ہندوؤں کی بھی فکر کریں'۔

سنہ 2016 میں مودی حکومت نے ان سبھی اقلیتوں کے لیے پارلیمینٹ میں شہریت قانون بنانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اپوزشن کی مخالفت کے سبب یہ بل پاس نہ ہوسکا۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ مہم شروع کردی گئی ہے اور 14 اگست کو اختتام پذیر ہوگی اور اس کے لیے وی ایچ پی کا ایک وفد وزیراعظم مودی سے بھی ملاقات کرے گا۔

Last Updated : Jun 28, 2019, 11:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details