اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بہار میں 58.92 فیصد ووٹنگ

بہار میں چوتھے مرحلہ میں پانچ سیٹوں پر آج زبردست حفاظتی انتظامات کے مابین مکمل ہوئی پولنگ میں قریب 58.92 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔

بہار میں 58.92 فیصد ووٹنگ

By

Published : Apr 29, 2019, 8:10 PM IST

مرکزی وزیر گری راج سنگھ سمیت 66 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم ) میں قید ہو گئی۔

ریاستی الیکشن دفتر کے ذرائع نے بتایاکہ چوتھے مرحلہ میں ریاست کے دربھنگہ، سمستی پور (محفوظ) ، اجیار پور، بیگو سرائے اور مونگیر پارلیمانی حلقہ سیٹ پر صبح سات بجے شروع ہوئی ووٹنگ شام چھ بجے ختم ہو گئی۔ اس دوران قریب 58.92 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

بیگو سرائے میں سب سے زیادہ 61.27 فیصد ووٹنگ ہوئی ۔ وہیں مونگیر میں ووٹنگ کی رفتار تھوڑی کم رہی۔ یہاں پولنگ ختم ہونے تک 55.38 فیصد ووٹروں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہے جبکہ سمستی پور ( محفوظ ) میں 60.80 فیصد ، اجیار پور میں 60.56 فیصد اور دربھنگہ میں 56.68 فیصد ووٹنگ ہوئی ۔

دریں اثناءسمستی پور ( محفوظ ) پارلیمانی حلقہ کے کلیان پور ( محفوظ) اسمبلی حلقہ میں دو سال سے بند پڑے مکتا پور واقع پرائیوٹ جوٹ مل شروع نہیں ہونے کی مخالفت میں بھاگ رتھ پنچایت کے پولنگ مرکز نمبر 210,211,212,215 اور 216 پر قریب 5000 ووٹروں نے ووٹنگ کابائیکاٹ کیا۔

وہیں مونگیر پارلیمانی حلقہ کے سورج گڑھا اسمبلی حلقہ واقع بلی پور گاﺅں میں حزب اقتدر جنتا دل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے حامیوں نے ایک داروغہ پر ووٹنگ میں خلل ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے مار پیٹ کی جس کے بعد قریب ڈھائی گھنٹے تک تین بوتھوںپر ووٹنگ متاثر رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details