اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ریاستوں کے پاس کورونا کے 2.18 کروڑ سے زیادہ ٹیکے دستیاب: وزارت صحت - Covid-19 vaccine

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے جمعرات کے روز کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ابھی بھی کووڈ-19 کے ٹیکے کے 21828483 ڈوز دستیاب ہیں۔

ریاستوں کے پاس کورونا کے 2.18 کروڑ سے زیادہ ٹیکے دستیاب: وزارت صحت
ریاستوں کے پاس کورونا کے 2.18 کروڑ سے زیادہ ٹیکے دستیاب: وزارت صحت

By

Published : Jun 17, 2021, 5:31 PM IST

وزارت نے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اگلے تین دنوں میں کم از کم 5671350 اور ڈوز مل جائیں گے۔ آج صبح کے اعداد و شمار کے مطابق مرکز ابھی تک تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کورونا کے 272831900 ڈوز مہیا کروا چکا ہے۔

’قومی ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر مرکزی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت کووڈ ٹیکے مہیا کرواکر ان کی مدد کر رہی ہے۔ حکومت اس کے علاوہ تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیکوں کی براہ راست خرید کی سہولت دے رہی ہے۔ ٹیکہ کاری، ٹیسٹ، ٹریک، علاج اور کووڈ مناسب برتاؤ کے ساتھ ساتھ وبا کی روک تھام اور انتظام کے لیے حکومت کی وسیع پالیسی کا ایک اٹوٹ حصہ ہے‘۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 67208 نئے کیسز سامنے آئے۔ اسی کے ساتھ کل متاثرین کی تعدد 29700313 تک پہنچ گئی ہے۔ رواں برس 16 جنوری سے ابھی تک 265519251 افراد کو کورونا ٹیکے لگ چکے ہیں جن میں سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3463961 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details