اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ٹول ٹیکس کے خلاف احتجاج - balwant singh mankotia

آج ادھمپور کے ضلع کمیشنر کے دفتر کے باہر پینتھرس پارٹی نے یک روزہ دھرنا دیا، جس کی صدارت پارٹی کے ریاستی صدر بلونت سنگھ منکوٹیا نے کی۔

پنتھرس پارٹی کا احتجاج

By

Published : Apr 26, 2019, 9:12 PM IST

اس دھرنے میں پارٹی کے کارکنان سمیت ادھمپور کی عوام بھی موجود تھی۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پینتھرس پارٹی کے صدر بلونت سنگھ منکوٹیا نے بتایا کہ انہوں نے ادھمپور کے ضلع کمیشنر پیوش سنگلا کو ایک میمو سونپا ہے، جس میں 4 اہم ایشوز شامل ہیں اور اس پر سنجیدگی سے سونچنے کی ضرورت ہے۔

پنتھرس پارٹی کا احتجاج

ان چار مدعوں میں جو سب سے اہم ہے وہ ہے جموں شاہ راہ پر بنے ٹول پلازا ، جس میں کافی زیادہ مقدار میں ٹول ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

دوسرا ایشو ادھمپور شہر میں چرمرائی ٹریفک انتظامیہ ہے جس کی وجہ سے روزانہ شہر میں جام لگ جاتا ہے اور عام شہریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ طلبہ بھی وقت پر اسکول نہیں پہنچ پاتے اور نہ ہی کوئی اہلکار وقت پر اپنے دفتر ہی پہنچ پاتے ہیں۔

شہر میں پینے کے پانی کی بھی تکلیف ہے اور گرمیوں میں اکثر ایسا دیکھا جاتا ہے کہ پانی شہر میں صحیح طور پر سپلائی نہیں ہوتا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی ہے۔ ان تمام ایشوز کو لیکر پارٹی نے ضلع کمیشنر کے دفتر کے باہر دھرنا دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details