اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

نصرت جہاں روحی نے سیف ہوم اور ماں کمیونٹی کچن کا افتتاح کیا

رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے بشیرہاٹ میں واقع ایک پالی ٹکنیک کالج میں سیف ہوم اور ماں کمیونٹی کچن کا افتتاح کیا۔ وہ خود اس کے تمام تر اخراجات برداشت کریں گی۔

نصرت جہاں روحی نے سیف ہوم اور ماں کمیونٹی کچن کا افتتاح کیا
نصرت جہاں روحی نے سیف ہوم اور ماں کمیونٹی کچن کا افتتاح کیا

By

Published : May 23, 2021, 6:38 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی بھیانک صورت اختیار کر چکی ہے، ریاست کے تمام اضلاع اس کی زد میں ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے 16 مئی تا 30 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے تاکہ وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

ریاست کے مختلف علاقوں میں آکسیجن پارلر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ شمالی 24 پرگنہ میں بشیر ہاٹ کے بھاولی میں واقع پولی ٹکنیک کالج کے ایک بلاک کو کورونا مریضوں کے علاج کے لیے سیف ہوم میں تبدیل کردیا گیا۔ بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے 150 بیڈز پر مشتمل سیف ہوم کا افتتاح انجام دیا۔

بشیر ہاٹ پارلیمانی حلقے میں یہ پہلا سیف ہوم ہے. اس سیف ہوم کی تمام تر ذمہ داریاں اور اخراجات رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی اٹھا رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب کے بعد رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے کہا کہ کورونا مریضوں کے علاج کے لیے سیف ہوم کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیف ہوم ایک چھوٹے اسپتال کے مماثل ہے۔ یہاں مریضوں کو علاج کے لیے تمام ترسہولیات فراہم کی جائیں گی۔ رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے مزید کہا کہ سیف ہوم کے ساتھ ساتھ ماں کمیونٹی کچن کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کمیونٹی کچن کے ذریعہ روزانہ 200 افراد کو کھانا کھلایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details