ممتا بنرجی کی وارننگ کی پرواہ کیے بغیر شمالی 24 پرگنہ کے بارکپور ایک نمبرپنچایت سمیتی کے پردھان سمیت 12 ممبران بی جے پی میں شامل ہو گئے۔بی جے پی میں شامل ہونے والے افراد نے ترنمول کانگریس کی پالیسی پر نکتہ چینی کی۔
پارکپور پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ نے کہاکہ مغربی بنگال میں سیاسی بحران ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے حامی اب اپنی ہی پارٹی کی پالیسی نالاں ہوکربی جے پی میں شامل ہونے کو ترجیح دے رہے ہے ہیں۔