اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

اشیائی کھیلوں کے مقابلے والی جھیل کی ابترحالت

یہ ایک تاریخی جھیل ہے جوکہ سنہ 1992 میں وجود میں آئی تھی، اس وقت دہلی میں ایشیائی کھیلوں کا آغاز کیا گیا تھا  اور اس جھیل میں بھی متعدد کھیل منعقد کیے گئے تھے ۔

By

Published : Jun 29, 2019, 3:26 PM IST

بھلکھا جھیل

نئی دہلی میں واقع بھلکھا جھیل اب اپنے وجود کی لڑائی لڑرہی ہے پورے علاقے کی گندگی اور کچرا یہاں ڈالے جانے کے سبب 92 ایکڑ کی جھیل 35 ایکڑ میں سمٹ کر رہ گئی ہے۔

اس مسلئے پر دہلی ٹورازم اور محکمۂ سیاحت سے کے توسط سے متعدد مرتبہ دہلی پولیس سے شکایت کی گئی ہے لیکن اس پر اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ' جھیل میں بھینسوں کی ڈیری سے نکلنے والے فضلات کو گزشتہ کئی برسوں سے پھینکا جارہا ہے۔ْ مقامی لوگوں نے دیری مالکان کو ذمہ دار قرار دیا ہے کیونکہ ان لوگوں نے جھیل کی بیرونی دیوار کو بھی توڑ دیا تاکہ وہاں کچرا ڈالا جاسکے۔

مقامی لوگوں کا مزید الزام ہے کہ' جھیل میں کام کرنے والے ملازمین نے بھی اس کی شکایت متعلقہ افسران سے لیکن آج تک اس مسلئے کا حل نہیں نکالا جاسکا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ' یہ ایک تاریخی جھیل ہے جوکہ سنہ 1992 میں وجود میں آئی تھی، اس وقت دہلی میں ایشیائی کھیلوں کا آغاز کیا گیا تھا اور اس جھیل میں بھی متعدد کھیل منعقد کیے گئے تھے تب سے اس جھیل میں باقاعدہ کھیلوں کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے اور قومی سطح کے کھیلوں کا بھی انعقاد بھی اس جھیل میں کیا جاچکا ہے'۔

لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جھیل بھی سکڑ گئی، بڑھتی آبادی اور انتظامیہ کی لاپروائی کے سبب یہ جھیل 92 ایکڑ سے کم ہوکر 35 ایکڑ پر سمٹ گئی ہے۔

بوٹنگ کلب کے کوچ اور یہاں یہاں آنے والے طلبأ کا الزام ہے کہ علاقے کے لوگ ہی اس جھیل کو آلود کررہے ہیں، جانوروں کے فضلات یہاں ڈالے جانے سے جھیل دلدل بن چکی ہ اور اس پانی حد درجہ آلودہ ہوچکا ہے جس کے سبب اب یہاں کوئی نہیں آنا چاہتا۔

بھلکھا علاقے کے کارپوریٹر وجئے کمار بھگت کا کہنا ہے کہ' متعلقہ افسران نے متعدد مرتبہ اس جھیل کا دورہ کیا ہے لیکن یہ جھیل دہلی میونسپل کارپوریشن کے تحت نہیں آتی ہے اس جھیل کا پورا اختیار دہلی حکومت اور دہلی کے محکمۂ ترقیات کے پاس ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details