اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ہیروئن اسمگلر گرفتار - ہیروئن اسمگلر گرفتار

ریاست جموں کشمیر کے ضلع پولیس رام بن نے بانہال ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ایک شخص سے 500 گرام ہیروئن برآمد کیا ہے۔

ہیروئن اسمگلر گرفتار

By

Published : Jun 25, 2019, 11:38 PM IST

ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر رامبن اصغر ملک کے مطابق ضلع پولیس رامبن نے منشیات اور جرائم کی روک تھام کرنے کے لئے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے۔
اس مہم کو فروغ دیتے ہوئے منگل کی صبح ایس ایچ او بانہال عابد حسین بخاری کی قیادت میں پولیس ٹیم نے مصدقہ اطلاع پر ٹی چوک ریلوے اسٹیشن کے نزدیک بانہال کے مقام پر ناکہ بندی کی،اس موقع پر ایک شخص ریلوے اسٹیشن پر مشکوک حالت میں دیکھا گیا تھا، جس کی تلاشی لی گئی۔
اس کے ایک بیگ سے 500 گرام ہیروئن برآمد کیا گیا، اس موقع پر اسمگلر محمد امین جس کا تعلق ضلع ادھمپور سے ہے گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم کے خلاف منشیات قانون دفعہ 8/21/22 NDPS کے تحت مقدمہ درج کر کےتحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details