انہوں نے استنبول میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' مصر کے سابق صدر محمد مرسی کمرۂ عدالت میں 20 منٹ تک مدد کے لیے ہاتھ ہلاتے رہے لیکن حکام نے ان پر توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ میں اس لیے کہتا ہوں کہ محمد مرسی مرے نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے'۔
ایردوان نے اسلامی تعاون کونسل (او آئی سی) سے مطالبہ کیا کہ وہ محمد مرسی کے قتل پر سخت اقدام اٹھائے۔