اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

نوئیڈا: خواجہ سراؤں، ضعیف و معذور افراد کےلیے ویکسینیشن کا خاص انتظام - خواجہ سراؤں، ضعیف و معذور افراد کےلیے ویکسینیشن کا خاص انتظام

نوئیڈا کے گوتم بدھ نگر میں ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے جبکہ اس میں تیزی لانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

نوئیڈا: خواجہ سراؤں، ضعیف و معذور افراد کےلیے ویکسینیشن کا خاص انتظام
نوئیڈا: خواجہ سراؤں، ضعیف و معذور افراد کےلیے ویکسینیشن کا خاص انتظام

By

Published : Jun 3, 2021, 10:32 PM IST

ضلع انتظامیہ کی جانب سے گوتم بدھ نگر کے دیہی علاقوں میں بھی ویکسینیشن سنٹرز قائم کرکے لوگوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔ وہیں معذور، ضعیف افراد اور خواجہ سراؤں کےلے خاص انتظامات کئے جارہے ہیں۔

معذور، ضعیف افراد اور خواجہ سراؤں کےلیے 7 جون کو گوتم بدھ نگر میں واقع وکاس بھون آڈیٹوریم میں صبح 10 بجے سے شام 4:00 بجے تک ایک خصوصی کیمپ لگایا جائے گا اور ایسے افراد کو ٹیکہ دیا جائے گا۔

گوتم بودھ نگر ضلعی انفارمیشن آفیسر راکیش چوہان نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہر شخص کو ویکسین کی خوراک فراہم کرنے کے لیے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں بزرگ، خواجہ سراؤں اور معذور افراد کو ترجیح دیتے ہوئے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

ایسے افراد کو ویکسینیشن کے لیے 4 اور 5 جون کو ضلع وکاس بھون میں واقع کمرے نمبر 117 میں اپنا اندراج کروانا ہوگا جبکہ 7 جون کو انہیں ٹیکے لگائے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کےلیے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر سنیل کمار سے فون نمبر 7042563106 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details