اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

نوئیڈا پولیس، کورونا وبا سے یتیم ہوئے بچوں کا مستقبل سنوارنے کوشاں - میں کورونا وبا کا قہر

ملک میں کورونا وبا کا قہر جاری ہے جبکہ نوئیڈا کے گوتم بدھ نگر میں اس وبا کی وجہ سے تقربیاً 15 بچے یتیم ہوگئے ہیں۔

نوئیڈا پولیس، کورونا وبا سے یتیم ہوئے بچوں کا مستقبل سنوارنے کوشاں
نوئیڈا پولیس، کورونا وبا سے یتیم ہوئے بچوں کا مستقبل سنوارنے کوشاں

By

Published : May 22, 2021, 7:59 PM IST

نوئیڈا پولیس کمیشنریٹ کورونا وبا کی وجہ سے یتیم ہوئے بچوں کا مستقبل سنوارنے کےلیے کوشاں ہے۔ گوتم بدھ نگر پولیس کمیشنریٹ٫ آسرا پہل کے تحت ایسے 15 بچوں تک رسائی حاصل کی ہے جبکہ ان میں سے 4 بچوں کو ڈونر مل چکے ہیں، جو ان بچوں کی تعلیم و تربیت میں مدد کریں گے اور ہر ماہ بچوں کے اخراجات کے لیے روپے دیں گے۔ان میں سے 2 بچوں کو ان کے دادا دادی اور ماما کے پاس بھیج دیا گیا۔

نوئیڈا پولیس نے ایسے یتین بچوں کی معلومات حاصل کرتے ہوئے مدد کےلیے ایک ہیلپ لائن نمبر 9870395200 جاری کیا ہے۔ مدد کرنے کے خواہاں افراد اس نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 112 پر بھی ایسے بچوں کی تفصیلات فراہم کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details