نوئیڈا انتظامیہ کی جانب سے شراب کے معیار کی جانچ اور غیر قانونی خرید و فروخت پر نظر رکھنے کے لیے شراب کی دکانوں کا معائنہ کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں آج چیکنگ مہم چلائی گئی۔
نوئیڈا: دیسی شراب کی دکانوں کی چیکنگ
علی گڑھ میں زہریلی شراب سے ہلاکتوں کے بعد نوئیڈا انتظامیہ بھی خواب غفلت سے بیدار ہوا ہے۔ اب ٹھیکہ کی شراب ملنے والی دکانوں کا معائنہ کیا جارہا ہے۔
نوئیڈا: دیسی شراب کی دکانوں کی چیکنگ
ایس ڈی ایم صدر پرسون دویدی، ایس ایچ او کاسنہ اور ایکسائز انسپکٹر نے مشترکہ طور پر کاسنہ قصبہ میں واقع شراب کی دکانوں کا جائزہ لیا۔ مشترکہ ٹیم نے معائنہ کے دوران، اسٹاک رجسٹر، لائسنس اور معیاری کی جانچ کی۔
اس موقع پر ایچ ڈی ایم نے انتباہ دیا کہ اگر شراب کی دکانوں کی جانب سے ضابطہ اور اصولوں کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو متعلقہ ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔