اردو

urdu

'لاک ڈاؤن کے دوران کوئی بھی مزدور کام سے محروم نہ رہے'

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے لاک ڈاﺅن کے دوران سبھی لوگوں کو روزگار دستیاب کرانے کے لیے مستعدی سے کام کرنے کے لیے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ کوئی بھی مزدور کام سے محروم نہ رہے ۔

By

Published : May 6, 2021, 9:17 PM IST

Published : May 6, 2021, 9:17 PM IST

Nitish kumar
Nitish kumar

نتیش کمار نے جمعرات کو ایک انے مارگ واقع سنکلپ میں دیہی علاقوں میں روزگار کی تخلیق اورلاک ڈاﺅن کے دوران چلائے جارہے کمیونیٹی کچن سے متعلق ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے جائزہ میٹنگ کے دوران افسران کو یہ ہدایت دی ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن کو کنٹرول کرنے کیلئے لاک ڈاﺅن نافذکیا گیاہے ۔ اس دوران خواہشمند سبھی لوگوں کور وزگار دستیاب کرانے کے لیے مستعدی سے کام کریں ۔ یہ یقینی بنائیں کہ کوئی مزدور کام سے محروم نہ رہے ۔

گذشتہ مرتبہ بھی لاک ڈاﺅن کے دوران باہر سے آئے ہوئے لوگوں کے ساتھ ساتھ یہاں کے بھی خواہشمند افراد کے لئے منریگا کے توسط سے روزگار کی تخلیق کی گئی تھی ۔ اس بار بھی منریگا کے توسط سے لوگوں کو کام کے مواقع دینا ہے ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دیہی علاقوں کے ساتھ شہری علاقوں میں غریب لوگوں کو کام ملے ، تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔ انہوںنے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ کام کرنے والے مزدوروں کی مزدوری کو بروقت ملنے کو یقینی بنائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details