اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ٹریننگ ٹیچروں کی تقرری نہیں - شرح

مغربی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھوچٹرجی نے کہاکہ نئے شرح سے ٹریننگ حاصل کرنے والے ٹیچروں کی تقرری نہیں ہوگی۔ ہمارامقصد مسئلے کا حل نکالناہے پیچیدہ کرنانہیں۔

ٹریننگ ٹیچروں کی تقرری نہیں

By

Published : Jun 24, 2019, 2:58 PM IST


وزیرتعلیم نے کہاکہ ریاستی اسمبلی میں کہاکہ ٹیچروں کی تقرری کا معاملہ پیچیدہ نہیں ہے۔ صاف شفاف طریقے سے ٹیچروں کی بحالی ہو ئی ہے۔فی الحال مزید ٹیچروں کی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ تربیت یافتہ ٹیچروں کی تقرری کرکے ہی کوٹہ پورا کیا گیا ہے۔ اس کیس کو ہائی کورٹ لے جانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ۔مگر چند لوگوں نے اسے موضو ع بنا لیا۔

پارتھوچٹرجی نے کہاکہ ریاستی حکومت نے عدالت کو اپنے فیصلے سے پہلے مطمین کرچکی ہے۔عدالت نے بھی حکومت کے فیصلے کوسراہاہے۔اب سوال رہاکہ احتجاج کر نے والے تربیت یافتہ ٹیچروں کا تو میں یہ کہنا چاہتاہوں کہ فی الحال تقرری کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نئی منصوبہ بندی بنائے گی اس کے تحت ٹیچروں کی بحالی پر کام کیا جا ئے گا۔یہ صحیح طریقہ ہے اس سے ہٹ کر کام کرنے سے پریشانیوں کا سامناکرنا پڑسکتا ہے۔

مغربی بنگال کے وزیرتعلیم نے کہاکہ جن تریابیت یافتہ ٹیچر کی تقرری التوا ہے ان ہی کوبحال کیاجائےگااور کسی کو نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details