سوجن چکرورتی نے پریس کا نفرنس کے دوران کہاکہ مغر بی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس چور اور بدعنوانوں پر مشتمل پارٹی ہے ۔
انہوں جے کہا کہ پارٹی میں سنڈیکٹ راج چلانےو الے لوگ، پرموٹر،بلدڑز،بکی جیسے چور لیٹرے موجود ہیں۔ ممتا بنرجی کتنے لوگوں کو اپنی پارٹی سے نکالے گی۔ ہر دوسرا رہنما کسی نہ کسی کیس میں ملوث ہے۔
ترنمول کانگریس کی سپریمو سے بڑا رنگدارکون ہے؟ سی پی آ ئی ایم کے رہنما نے کہاکہ مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ کا ریاست پر کوئی کنٹرول نیں ہے۔ این آ ر ایس مڈیکل کالج اینڈ اسپتال، ایس ایس کے ایم میں گزشتہ ہفتے جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہاکہ ممتابنرجی کوڈاکٹروں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت لگا۔کوئی ان کی بات نہیں سنتاہے۔داکٹروں کامسئلہ حل ہواتوٹیچروں نے ہنگامہ برپا کردیا ۔
سوچن چکرورتی کے مطابق مغر بی بنگال کی موجودہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہے۔اگر اسمبلی انتخابات ابھی کرایا جائے توترنمول کانگریس کاصفایا ہونا تقریبا طے ہے۔