اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ضلع پلوامہ کی سڑکیں کوڑے دان میں تبدیل - گندگی کے ڈھیر

ریاست جموں کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ میں ڈمپنگ سائٹ نہ ہونے کے سبب ضلع میں سڑک کنارے، بازاروں اور گلیوں میں کوڑے کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر دیکھے جا سکتے ہیں۔

ضلع پلوامہ کی سڑکیں کوڑے دان میں تبدیل

By

Published : Jun 27, 2019, 6:26 PM IST

جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہونے سے وہاں کتے جمع ہو جاتے ہیں جس سے اسکولی بچوں کو وہاں سے گزرنے میں ڈر محسوس ہوتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا تھا کہ سڑکوں کے اطراف و اکناف میں گندگی اور کوڑے کرکٹ سے اٹھنے والی بدبو سے راہگیروں اور رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ضلع پلوامہ کی سڑکیں کوڑے دان میں تبدیل

انکا مزید کہنا تھا کہ زرعی زمیں کے آس پاس گندگی سے زمین کے بنجر بننے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ منیونسپل کمیٹی پلوامہ نے کچھ عرصہ قبل ضلع سے نکلنے والا کوڑا کرکٹ اونتی پورہ ڈمپنگ سائٹ میں ڈالنا شروع کیا تھا تاہم اونتی پورہ انتظامیہ کی ممانعت کے بعد اب ضلع پلوامہ میں ڈمپنگ سائٹ کی عدم موجودگی سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details