بجٹ اجلاس میں سابق وزرائے اعظم کی عدم شرکت
لوک سبھا انتخابات 2019 میں بی جے پی کی شاندار کامیابی کے بعد این ڈی اے حکومت کے پہلے بجٹ اجلاس میں کسی بھی سابق وزرائے اعظم کی شرکت کا امکان نہیں ہے۔
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ جو 30 سالہ طویل عرصہ سے راجیہ سبھا کے ممبر تھے جن کی معیاد کا گذشتہ جمعہ کو اختتام ہوگیا۔
وہیں ٹمکور سے رکن پارلیمنٹ رہے ایچ ڈی دیوے گوڑہ کو 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں شکست ہوئی ہے۔
جس کی وجہ سے نئی حکومت بننے کے بعد پہلے بجٹ اجلاس میں کوئی بھی سابق وزرائے اعظم شریک نہیں رہیں گے۔
بجٹ اجلاس 17 جون سے شروع ہونے والا ہے۔
ایچ ڈی دیوے گوڑہ جون 1996 سے اپریل 1997 تک ملک کے 11 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
منموہن سنگھ 2004 سے 2014 تک ملک کے وزیراعظم کے عہدہ پر فائز رہے۔ انتخابات میں کانگریس کے مایوس کن مظاہرہ کے بعد منموہن سنگھ کا گذشتہ جمعہ کو بحیثیت راجیہ سبھا رکن آخری دن تھا۔
بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کی دوسری میعاد کے پہلے بجٹ اجلاس جس کا 17 جون سے آغاز ہورہا ہے میں سابق وزرائے اعظم منموہن سنگھ اور ایچ ڈی دیوے گوڑہ شرکت نہیں کریں گے۔