بھارتی تاجر نیرو مودی کی حوالگی کے معاملے میں بھارت کی جانب سے جمع کیے گئے کاغذات کے پیش نظر لندن کے ویسٹمنسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں ہی سنوائی ہوگی۔
برطانیہ کی عدالت میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے ادارے کراؤن پراسیکیوشن سروسز نے آٹھ مئی کو ہوئی سماعت میں چیف جج ایما اربتھنوٹ کو اس بات کی یقین دہائی کرائی تھی کہ 30 مئی تک معاملے سے متعلق سبھی ضروری کاغذات جمع کرا دیے جایئں گے۔
بھارت کی جانب سے پیش کیے گئے کاغذات کے پیش نظر گذشتہ روز ہوئی شنوائی میں نیرو مودی کی جانب سے کی گئی ضمانت کی عرضی کو مسترد کردیا گیا، جس کے بعد انہیں مغربی لندن کے وینڈزورتھ جیل میں رکھا گیا۔
نیرو مودی کے وکیل کلیر مونٹگومی جو کہ اسی عدالت میں بھارت کے ایک اور تاجر وجے مالیہ کا مقدمہ لڑ رہے ہیں نے کہا کہ 'بھارت کی جانب سے پیش کیے گئے دلائل نے مجھے رُلا دیا'۔
آپ کو بتا دیں کہ لندن کی عدالت میں بھارتی تاجر نیرو مودی کی خودسپردگی کا معاملہ کافی عرصے سے چل رہا ہے جس کی وجہ بھارت کی جانب سے پیش کیے گئے کمزور دلائل اور نامکمل کاغذات تھے۔