اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

نیرو مودی اوران کی بہن کے 4 سوئس بینک اکاؤنٹ منجمد - سوئزرلینڈ

سوئزرلینڈ کے افسران نے پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ کے ملزم نیرو مودی اور ان کی بہن کے سوئس بینک کے اکاؤنٹز منجمد کردیے ہیں۔

نیرو مودی

By

Published : Jun 27, 2019, 2:09 PM IST

Updated : Jun 27, 2019, 3:25 PM IST

مفرور ہیرے کے تاجر نیرو مودی اور اس کی بہن پوروی مودی کے چار سوئس اکاؤنٹ میں 37.42 امریکی ڈالر یعنی کے تقریباً 283 کروڑ روپئے جمع ہیں۔

نیرو مودی

پی ایم ایل اے قانون کے تحت انفورسمینٹ ڈائیریکٹوریٹ کی ایمأ پر سوئزرلینڈ کے افسران نے ان کے چاروں اکاؤبٹ کو منجمد کردیا۔

واضح رہے کہ پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ میں گزشتہ برس ای ڈی نے کورٹ میں داخل کی گئی اپنی چارج شیٹ میں نیرو مودی کی بہن پوروی مودی کا بھی نام شامل کیا تھا۔

Last Updated : Jun 27, 2019, 3:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details