پولیس کے ترجمان عبدل جنجری نےبدھ کو 19 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حاد ثے میں 21 دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔
نائیجیریا: سڑک حادثے میں 19 افراد ہلاک - Road accident
نائیجیریا کے شمالی صوبے جیگاوا کے گوارام سبوا علاقے میں ایک سڑک حادثے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔
![نائیجیریا: سڑک حادثے میں 19 افراد ہلاک](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/images/768-512-3095524-thumbnail-3x2-aa.jpg)
نائیجیریا: سڑک حادثے میں 19 افراد ہلاک
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ باہم رشتہ دار تھے اور پڑوسی ریاست باؤچی میں ایک شادی کی تقریب میں حصہ لے کر واپس آ رہے تھے۔ یہ حادثہ بس کے اگلے ٹائرکے پھٹنے کی وجہ سے ہوا جس کے بعد بس پلٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔
ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں۔بس میں قوت برداشت سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ جنجری نے بتایا کہ پولیس معاملہ درج کرکے تفتیش کر رہی ہے۔