اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ - خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

ععالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چھ ماہ کی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مارکٹ میں خام تیل کی قیمت 74.70 ڈالر رہی۔

خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

By

Published : Apr 24, 2019, 3:14 PM IST

امریکہ کی جابن سے ایران سے تیل خریدنے والے 8 ممالک کو حاصل استثنیٰ ختم کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2.34 فیصد اضافہ کے بعد 65.57 ڈالر اور نارتھ سی میں 74.70 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

قیمتوں میں اضافہ کی وجہ امریکہ کی جانب سے ایرانی درآمد کرنے والے ممالک کو حاصل استثنیٰ ختم کرنے کا اعلان ہے۔ امریکہ کے ان اقدامات کا مقصد ایرانی تیل کی برآمدات کو صفر کرنا ہے۔

ہندوستان 80 فیصد خام تیل ایران اور وینزولہ سے برآمد کرتا تھا جو کہ دنیا کے تیسرے اور چوتھے تیل درآمد کرنے والے ممالک ہیں۔

خام تیل میں اضافہ سے حمل و نقل، مینوفیکچرنگ سیکٹر کے علاوہ مہنگائی میں بھی اضافہ ہوجائے گا-

ABOUT THE AUTHOR

...view details