جے این ٹی یو کیمپس حیدرآباد میں چیرمین تلنگانہ کونسل فار ہائر ایجوکیشن پاپی ریڈی نے آج ایمسٹ کے نتائج جاری کئے۔
ریاست بھر میں انجینئرنگ، فارمیسی، ایگریکلچر کالجز میں نشستوں کو پر کرنے کے لئے 3 مئی سے 9 مئی تک 94 مراکز میں آن لائن ایمسیٹ 2019 امتحان منعقد ہوئے تھے۔
امتحانات میں انجینئرنگ شعبہ میں ایک لاکھ 42 ہزار طلبائ جبکہ ایگریکلچر اور فارمیسی شعبہ میں 74 ہزار 981 طلباء نے شرکت کی تھی۔
ایمسٹ نتائج کی تفصیلات ویب سائٹ eamcet.tsche.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
پاپی ریڈی نے بتایا کہ ایمسٹ انجینئرنگ میں 82 فیصد امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔