ممبئی اسپیشل کورٹ کی جانب سے ملائشیا میں موجود اسلامی مبلغ ذاکر نایک کو غیرضمانتی وارنٹ جاری کرنے کے بعد ای ڈی نے ان کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا انٹرپول سے مطالبہ کرے گا۔
ای ڈی نے 2 مئی کو استغاثہ کی ایک شکایت خصوصی عدالت میں ذاکر نایک کے خلاف داخل کی تھی جس کے بموجب انہوں نے 193 کروڑ روپئے کی رقم غیرقانونی طور پر منتقل کی تھی۔
خصوصی عدالت میں ایجنسی کی جانب سے ذاکر نایک اور دوسروں کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت جارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔ اس کیس کی آئندہ سماعت 19 جون کو ہوگی جس میں امکان ہے کہ ذاکر نائک کے خلاف وارنٹ جاری ہوسکتا ہے۔