اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

آندھراپردیش اور تلنگانہ میں گرمی کی شدت جاری - محکمہ موسمیات

بھارتی محکمہ موسمیات نے ساحلی آندھراپردیش اور تلنگانہ میں آئندہ ہفتہ بھی گرمی شدید لہر جاری رہنے کی پیش قیاسی کی ہے۔

آندھراپردیش اور تلنگانہ میں گرمی کی شدت جاری

By

Published : May 18, 2019, 2:33 PM IST

محکمہ موسمیات کے مطابق ساحلی آندھرا اور تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 تا 47 ڈگری سیلسیس رہنے کے اندیشہ ہے۔

اسی طرح 18 اور 20 مئی کے درمیان کم از کم درجہ حرارت میں بھی 1.6 سیلسیس تا 3 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوسکتا ہے اور یہ سلسلہ اگلے ہفتہ بھی جاری رہنے کا ا ندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

حیدرآباد محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ ہفتہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کی پیش قیاسی کی ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ آندھراپردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں بادل و گرج چمک کے ساتھ ہواؤں کی وجہ سے کچھ حد تک گرمی سے راحت ملنے کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details