اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

وینزویلا: امریکی سفارتخانے کی سیکوریٹی میں اضافہ - Maduro

وینزویلا کے صدر نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکا کے سابق سفارتخانہ کی سیکوریٹی میں اضافہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

وینزویلا میں امریکی سفارتخانہ کی سیکوریٹی میں اضافہ کا حکم

By

Published : May 17, 2019, 10:43 AM IST

صدر نکولس مدورو نے سابق امریکی سفارتخانہ کی سیکوریٹی کو مزید سخت کرنے کا حکم اس وقت دیا جبکہ تین روز قبل امریکی حکام واشنگٹن میں واقع وینزویلا کے سفارت خانے میں داخل ہوگئے تھے جہاں امریکی کارکنان کئی ہفتوں سے احتجاج کر رہے تھے۔

رواں سال کے اوائل میں امریکہ اور نکولس کی زیرسرپرستی وینزویلا قیادت میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جب امریکہ نے وینز ویلا کےاپوزیشن لیڈر کو عبوری صدر تسلیم کرلیا تھا۔

وینز ویلا اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد وینز ویلا نے امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیے تھے۔

دارالحکومت کراکس صدر ماڈورو کی جانب سے دی گئی 72 گھنٹہ کی مہلت کے بعد امریکی سفارتی عملے نے دارالحکومت کراکس کو چھوڑ دیا تھا۔

صدر مدورو نے کہا کہ میں نے سابق امریکی سفارتحانہ کی بلڈنگ کی حفاظت کا حکم دیا ہے کیونکہ ہم بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاوز میں مجرم بیٹھے ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details