اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

چینی میپ، بھارتی موقف کی تائید میں - بیلٹ اینڈ روڈ فورم

چین کی دارالحکومت بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا آغاز ہوگیا۔ اس تقریب میں جو میپ پیش کیا گیا اس میں جموں و کشمیر اور اروناچل پردیش کے سارے علاقہ کو بھارت کا حصہ تسلیم کیا گیا۔

چینی میپ، بھارتی موقف کی تائید میں

By

Published : Apr 26, 2019, 3:01 PM IST

بیجنگ میں جاری بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019 اجلاس میں چینی صدر شی چن پنگ، وزیراعظم پاکستان عمران خان کے علاوہ متعدد عالمی رہنماؤں نے شرکت کی اور خطاب کیا ۔

بی آر آئی فورم نے حیرت انگیز طور پر بھارت کو بھی اپنا شراکت دار بتایا ہے جبکہ نئی دہلی نے اجلاس دوسری مرتبہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تین روزہ اجلاس میں چینی وزارت کی جانب دکھائے گئے میپ میں جموں و کشمیر کے تمام حصہ اور اروناچل پردیش کے تمام علاقہ کو بھارت کا علاقہ بتایا گیا ہے۔

اروناچل پردیش میں بھارت کے سیاسی قائدین کے دوروں پر اعتراض کرتا آیا ہے۔ اسی طرح کچھ دن قبل چین کی جانب سے ایک میپ دکھایا گیا تھا جس میں جموں و کشمیر کو پاکستان کا علاقہ بتایا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details