اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے'، ویڈیو وائرل - آسن گاؤں

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے 50 کلو میٹر دور آسن گاؤں ریلوے اسٹیشن کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی جسکو دیکھ سبھی دنگ ہیں۔

تیل ٹریک عبور کرنے والا شخص بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل

By

Published : Jun 26, 2019, 11:30 PM IST

ریلوے اسٹیشن پر ٹریک کراس کرنے والا ایک شخص اپنی حاضر دماغی کی وجہ سے بال بال بچ گیا۔

آسن گاؤں اسٹیشن پر ایک شخص ٹریک کراس کرتے ہوئے پلیٹ فارم نمبر 2 پر جارہا تھا کہ تیز رفتار ایکسپریس ٹرین اس کے بہت قریب آگئی۔

تیل ٹریک عبور کرنے والا شخص بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل

شخص نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلیٹ فارم کی دیوار سے لگ گیا اور ٹرین جانے تک وہیں بغیر کسی حرکت کے رکا رہا جس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی۔

ریلوے اسٹیشن پر موجود افراد اس وقت حیرت زدہ ہوگئے جب ریل گذرنے کے بعد وہ شخص صحیح سلامت باہر نکل آیا اور ٹراک پار کرنے لگا۔

اس پورے منظر کو کسی نے موبائیل میں قید کرلیا اور بعد یہ ویڈیو وائر ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details