اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

تلنگانہ میں سکریٹریٹ اور اسمبلی کی نئی عمارتوں کی تعمیر - سکریٹریٹ

وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی صدارت میں ریاستی کابینہ کے اجلاس میں سکریٹریٹ اور اسمبلی کی نئی عمارتوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔

تلنگانہ میں سکریٹریٹ اور اسمبلی کی نئی عمارتوں کی تعمیر

By

Published : Jun 19, 2019, 4:53 PM IST

سکریٹریٹ کی نئی عمارت تعمیر کرنے کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود کے سی آر نے سکریٹریٹ اور اسمبلی کی نئی عمارتوں کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔
ان عمارتوں کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد 27 جون کو رکھا جائے گا۔
سکریٹریٹ کی نئی عمارت موجودہ سکریٹریٹ کےاحاطہ میں ہی تعمیر کی جائے گی۔ موجودہ سکریٹریٹ عمارتروں کے بلاکس کو منہدم کردینے یا پھر جوں کا تو رکھنے کا فیصلہ کرنے کےلئے کابینہ نے ایک سب کمیٹی تشکیل دی ہے۔
اگر منہدم کرنا ضروری ہوتو ایسی صورت میں سکریٹریٹ میں کام کرنے والے مختلف محکموں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا بھی کمیٹی جائزہ لے گی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں ٹی آر ایس حکومت نے سکریٹریٹ کی نئی عمارت کو سکندرآباد کے جم خانہ گراونڈ میں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ممبئی کے مشہور آرکٹیکٹ حفیظ کنٹراکٹر نے سکریٹریٹ کی عمارت کا ڈیزائن تیار کیا تھا اس کے علاوہ ٹاملناڈو سے بھی ایک آرکٹیکٹ نے عمارت کا نمونہ روانہ کیا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ 400 کروڑ روپئے سے نئی سکریٹریٹ کی تعمیر پر خرچ ہوسکتے ہیں۔
کے سی آر نے کہا کہ اسمبلی کی نئی عمارت پنجہ گٹہ میں واقع ایرم منزل میں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جہاں محکمہ آبپاشی کی 17 ایکڑ اراضی دستیاب ہے۔ موجودہ اسمبلی جوں کی توں رہے گی۔ نئی اسمبلی کی عمارت موجودہ اسمبلی کی عمارت کی طرز پر تعمیر کی جائے گی جس میں بیرونی حصہ کا ڈیزائن ہوبہو رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details