اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مینکا گاندھی لوک سبھا کی عبوری اسپیکر - undefined

بی جے پی کی سینئر رہنما مینکا گاندھی کو 17 ویں لوک سبھا کا پروٹم اسپیکر بنائے جانے کا امکان ہے۔

منیکا گاندھی لوک سبھا کی عبوری اسپیکر

By

Published : May 31, 2019, 6:47 AM IST

Updated : May 31, 2019, 6:54 AM IST

سینئر بی جے پی رہنما اور 8 مرتبہ کی رکن پارلیمنٹ مینکا گاندھی کو عبوری اسپیکر بنایا جاسکتا ہے۔

اترپردیش کے سلطان پور حلقہ سے کامیاب 62 سالہ مینکا گاندھی، بی جے پی میں قدآور رہنما کی حیثیت رکھتی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق انہیں پروٹم اسپیکر بنایا گیا ہے۔

پروٹم اسپیکر ایک عبوری عہدہ ہے جبکہ پروٹم اسپیکر لوک سبھا کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہیں جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو منتخب کیا جاتا ہے۔

مینکا گاندھی، اس سے قبل مرکزی وزیر برائے بہبود خواتین و اطفال کے عہدہ پر فائز تھیں۔ عبوری اسپیکر کا اہم فریضہ، نئے ارکان لوک سبھا کو حلف دلانا ہوتا ہے۔

Last Updated : May 31, 2019, 6:54 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details