دپیکا پڈوکون نے لوریل میک اپ برینڈ کی سفیر کی حیثیت سے تیسری مرتبہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی ہیں۔
اداکارہ نے ڈیزائنر پیٹر دنداس کی تیار کردہ میکسی زیب تن کی، جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آئیں۔ سفید میکسی میں ملبوس دپیکا پڈوکون کی جانب سے ریڈ کارپٹ پر اپنائے انداز کو بےحد پسند کیا گیا۔
دیپیکا نے کانز فیسٹیول کی مختلف تقریبات اور پریس میٹنگز کے لئے 5 ملبوسات کا انتخاب کیا تھا۔
فیسٹول کے دوسرے روز اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی جس میں وہ بزنس لُک میں کافی دلکش نظر آئیں ۔