اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

آزاد بھارت کا پہلا دہشت گرد ہندو تھا: کمل ہاسن

اداکار سے سیاسی رہنما بننے والے مکل نیدھی ميم کے بانی کمل ہاسن نے ناتھورام گوڈسے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آزاد بھارت کا پہلا دہشت گرد ہندو تھا۔

آزاد بھارت کا پہلا دہشت گرد ہندو تھا: کمل ہاسن

By

Published : May 13, 2019, 12:37 PM IST

جنوبی بھارت کے مشہور اداکار کمل ہاسن نے انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی ہونے پر فخر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں تمام مذاہب کا احترام ہوتا ہے اور سبھی طبقہ کے افراد آپس میں مل جل کر رہتے ہیں۔

انہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ الفاظ اس لئے نہیں کہہ رہاہوں کہ یہاں مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے بلکہ میں نے اس سے قبل مہاتماگاندھی کے مجسمہ کے سامنے بھی یہی کہا تھا کہ بھارت کا پہلا دہشت گرد ناتھورام گوڈسے (ہندو) تھا جس نے 1948 میں گاندھی جی کا قتل کیا تھا۔

اس سے قبل نومبر 2017 میں کمل ہاسن نے تمل میگزین میں اپنے ہفتہ وار کالم کے ذریعہ 'ہندو دہشت گردی' کا موضوع شائع کرچکے ہیں۔ انہوں نے لکھا تھا کہ 'آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہندو دہشت گردی موجود نہیں ہے، پہلے ہندو شدت پسند بات چیت کرتے تھے اور اب تشدد کرتے ہیں'۔ اس کے بعد آر ایس ایس اور بی جے پی نے کمل ہاسن پر سخت تنقید کی تھی۔

واضح رہے کہ کمل ہاسن کی پارٹی مکل ندھی میم 2019 کے عام انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details