اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

نیرو مودی کی ضمانت کی درخواست مسترد - لندن

برطانیہ میں لندن کی ایک عدالت نے مفرور ڈائمنڈ کاروباری نیرو مودی کی ضمانت کی درخواست بدھ کے روز مسترد کر دی۔ نیرو کی اس سے پہلے بھی دو بار ضمانت کی درخواست نامنظور کی جا چکی ہے۔

نیرو مودی

By

Published : May 9, 2019, 3:43 AM IST

عدالت نے نیرو مودی کے وکیل کلیئر موٹوگومري کی جانب سے ضمانت کی سیکورٹی کے طور پر 20 ملین پاؤنڈ دینے کی تجویز بھی مسترد کر دی۔

برطانوی براڈكاسٹنگ كارپوریشن (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق حکومت ہند کے وکیل نے نیرو مودی کی درخواست ضمانت کی یہ کہتے ہوئے مخالفت کی کہ اگر اس کی (نیرو) ضمانت منظور کی جاتی ہے تو وہ ثبوتوں اور گواہوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

نیرو کو گزشتہ مارچ میں لندن میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر پنجاب نیشنل بینک سے لیا گیا تقریبا 13 ہزار کروڑ روپے کا قرض ادا کرنے کا الزام ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details