وزیر اعلیٰ کے سی آر نے چیف سکریٹری ایس کے جوشی اور تلنگانہ ٹرانسمیشن کارپوریشن لکے چیئرمین و منیجنگ ڈائرکٹر پی پربھاکر راؤ کو اس سلسلہ میں مناسب مدد فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ تلنگانہ سی ایم آفس کے مطابق ایک ہزار ملازمین کو اڈیشہ بھیجا گیا ہے۔
تلنگانہ کے ایک ہزارکارکنان کی اڈیشہ آمد - تلنگانہ
حکومت تلنگانہ نے ایک ہزار اپنے کارکنان کو طوفان 'فانی' سے تباہ اڈیشہ کے متاثرہ علاقوں میں بجلی سپلائی بحال کرنے کے لیے بھیجا ہے۔
تلنگانہ کے ایک ہزار ورکرس اڈیسہ کے پوری پہنچ گیے
اڈیشہ میں طوفان فانی کی وجہ سے ضلع پوری بری طرح متاثر ہوا ہے۔ یہاں کئی علاقوں میں اب تک برقی سربراہی متاثر ہے جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
ادھر آندھراپردیش نے بھی انرجی ڈپارٹمنٹ کے دو ہزار 55 ورکرس کو اڈیشہ میں راحت کاری میں مدد کےلیے روانہ کیا ہے۔ چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔
Last Updated : May 8, 2019, 3:02 PM IST